زہرہ شاہد کے قتل کیخلاف تحریک انصاف کے مظاہرے
مختلف شہروں میں ریلیاں، دھاندلی کیخلاف آوازبلند کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو شہید کیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن حیدرآباد لیڈیز ونگ کی آرگنائزر آصفہ ریاض نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنما زہرہ شاہد حسین کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کہیں ان کے قتل کو نامعلوم افراد کی فائرنگ ظاہر کر کے کیس بند نہ کر دیا جائے۔
پارٹی کی کارکن زاہدہ آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقدہ لیڈیز ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد حسین قتل کے تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے اور ملوث افراد کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مقتولہ کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلے بھی دعا کی گئی۔ اجلاس کے اختتام میں لیڈیز ونگ حیدرآباد کی آرگنائزنگ سیکریٹری سلمیٰ نوح پوٹو کے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ اجلاس میں پر وین قریشی، ڈاکٹر شاہین خان، ممتاز بیگم، تسلیم بیگم اور دیگر نے شرکت کی۔
زیریں سندھ میں کراچی اورحیدرآبادمیں دہشت گردی اور تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ ماتلی میں تحریک انصاف کی رہنما آپازہرہ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رئیس الھداد نظامانی،داؤد خان نظامانی،جنید انور لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد کے قتل کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم ایک دہشت گرد پارٹی ہے، جواسرائیل اور انڈیا کی پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو بچانا تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہے۔
سانگھڑ،تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے خلاف تحریک انصاف ضلع سانگھڑ کے صدر مشتاق جونیجو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلع کونسل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ اس موقع پر مشتاق جونیجو،وقاص آرائیں،دلشاد آرائیں،مظہر رسول،شہزاد انور و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنے پر زہرہ شاہد کا قتل کیا گیا۔ انھوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔بدین، تحریک انصاف ضلع بدین کے صدر عبداللہ خان پٹھان، جنرل سیکریٹری ابراہیم خاصخیلی، تلہار کے صدر علی نواز ملاح، منصور احمد خاصخیلی و دیگر رہنماؤں نے کہاکہ آپا زہرہ شاہد حسین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انھوں نے کہاکہ برطانوی شہری کو پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، ان کا چہرہ اب ان کی اصلی روپ میں دکھائی دیتا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے دشمن بن گئے ہیں اور معصوم شہریوں کو ناحق قتل کرنے کے درپہ ہیں۔ جاتی، تحریک انصاف کی زہرہ شاہد کے قتل کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے اشرف آرائیں اور زین شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر شہر کے فاضل راہو چوک پر دھرنا دیا گیا، اس موقع پر کارکنان نے زہرہ شاہد کے قاتلوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ سانگھڑ میں تحریک انصاف کیجانب سے زہرہ شاہد حسین کے قتل اورعمران خان کے میڈیا ٹرائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ایم اے جناح روڈ اسٹیشن چوک سے ہوتی ہوئی اقبال روڈ میڈیا کلب کے سامنے پہنچی۔
ریلی سے پی ٹی آئی کے رہنما خادم علی جمالی، نثار احمد خان پٹھانی، رمضان خان، میجر (ر) چوہدری انور علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں اپنی شکست کابدلہ لینے کے لیے ایم کیو ایم نے زہرہ شاہد حسین کو شہید کردیا۔ کراچی کے لوگ 85 سے یرغمال بنائے گئے ہیں انھیں عمران خان آزادی دلائیں گے۔ زہرہ شاہد حسین کے قاتلوں کی عمران خان نے نشاندہی کردی ہے اب حکومت کا کام ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔