لاہور چیمبر کا ہائبرڈ کاروں پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ

اسمبلرز کے آمادہ نہ ہونے پر نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، فاروق افتخار


Numainda Express May 21, 2013
اسمبلرز کے آمادہ نہ ہونے پر نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، فاروق افتخار فوٹو : فائل

ISLAMABAD: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی این جی سیکٹر پر دباؤ ختم کرنے کے لیے ہائبرڈ کاروں کی درآمد پر ٹیکس کم کرے جس سے گیس کے بحران پر قابو پانے اور آئل امپورٹ بل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار، سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقامی سطح پر ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے اسمبلرز کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ تیل کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔



انہوں نے کہا کہ نان ہائبرڈ گاڑیوں کی نسبت ہائبرڈ گاڑیوں سے فیول کی کم از کم 40 فیصد بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا بہترین طریقہ گاڑیوں کو سی این جی پر کنورٹ کرنا ہے لیکن گیس کے کم ہوتے ذخائر کے پیش نظر یہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ اسمبلرز ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے استعمال پر آمادہ نہ ہوں توحکومت نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں مراعات دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں