آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 16, 2018
تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے تھا جب کہ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، سید اللہ، زار محمد، الف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ اور محمد رحمان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں