بھارتی ون ڈے ٹیم کے پہلے کپتان اجیت واڈیکر انتقال کر گئے

اجیت طویل عرصے سے علیل تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے

اجیت طویل عرصے سے علیل تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے فوٹو:فائل

بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان اجیت واڈیکر 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔


وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، واڈیکر کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 1971 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ان کی سرزمین پر پہلی مرتبہ شکست سے دوچار کیا۔ 1966 سے 1974 تک اپنے کیریئر میں انھوں نے31 ٹیسٹ میچز میں 14 نصف سنچریز اور ایک سنچری کی مدد سے 2113 رنز بنائے، انہوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچ بھی کھیلے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سچن ٹنڈولکر، اظہر الدین، روی شاستری، انیل کمبلے، بشن بیدی اور دیگر نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Load Next Story