پی ٹی آئی کا شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع


ویب ڈیسک August 16, 2018
عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع

تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ اور سینیٹر چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں