نگلیریا کی روک تھام کیلئے واٹر بورڈ نے تجزیاتی کمیٹی قائم کر دی

5 رکنی کمیٹی بدھ سے پانی کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ شروع کرے گی


Staff Reporter May 21, 2013
کمیٹی شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ سے پانی کے نمونے حاصل کرکے کلورین کی مقدار کا کیمیائی تجزیہ کرے گی. فوٹو: فائل

واٹربورڈ حکام نے پانی میں کلورین کی مقدارکے تعین کیلیے 4 دن بعد 5 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی میں محکمہ صحت، بلدیہ عظمی،واٹربورڈاور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام شامل ہوں گے۔

کمیٹی شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ سے پانی کے نمونے حاصل کرکے کلورین کی مقدار کا کیمیائی تجزیہ کرے گی، صوبائی محکمہ صحت شہریوں کو 5 لاکھ کلورین کی گولیاں فراہم کرے گا جو نواحی علاقوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی جبکہ بعد میں مناسب مقدار میں کلورین کی گولیاں ذخیرہ کرلی جائیں گی اس بات کا فیصلہ پیرکو نگراں وزیرصحت ڈاکٹر جنید علی شاہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔



نگراں وزیر صحت نے کہا کہ ٹیل کے علاقوں تک پانی پہنچنے میں کلورین کم ہوجاتا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیارکوچیک کرنے کیلیے5 رکنی مشترکہ ٹیم پانی کے نمونے حاصل کرکے پانی میں کلورین کے مقدار کا تجزیہ کریگی ،پانی کے نمونے بدھ سے کورنگی کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے جائیں گے ۔

پانی کے نمونوں کا پروٹوضا ٹیسٹ بھی ہوگا ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ محکموں کے فوکل پرسنز کا سیل قائم کیا گیا ہے اس سلسلے میں پریس اور میڈیا کو بھی فوکل پرسن اعلامیہ جاری کریں گے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے کہا کہ واٹر بورڈ پہلے ہی پروٹوضا نگلیریا ما نیٹرنگ سیل قا ئم کر چکا ہے،پانی آلودگی اور بیکٹیریا سے پا ک ہے، پانی میں کلو رین کی مقدار معیار کے مطابق شا مل کی جا رہی ہے،آگاہی پمفلٹ بھی جاری کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں