گھر سے قیمتی طوطا چوری کرنے والا چور پکڑا گیا

پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔


Staff Reporter August 17, 2018
پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ فوٹو:فائل

گلبرگ پولیس نے بنگلے سے قیمتی طوطا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز پر سی سی ٹی وی فوٹیج نشر ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی تھی ،پولیس نے 5دن کی جدوجہد کے بعد واٹر پمپ کے قریب کارخانے پر چھاپہ مارکر ملزم روشن صادق کو گرفتار کرکے آدھا کلو چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او گلبرگ سید راشد علی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا، اس نے طوطا 10 ہزار روپے میں لیاقت آباد کبوتر مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا ،طوطا برآمد کرنے کے لیے پولیس ملزم کی نشاندہی پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلبرگ کے علاقے بلاک فور میں 12 اگست کو ایک ملزم نے بنگلے کی دیوار پھلانگ کر پنچرے سمیت قیمتی طوطا چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں