راجستھان رائلز کے مزید دو میچز کی تحقیقات شروع

بھارت آئی سی سی سے شری شانتھ کے ریکارڈز ہٹانے کی درخواست بھی کرے گا۔


Sports Desk May 21, 2013
بھارت آئی سی سی سے شری شانتھ کے ریکارڈز ہٹانے کی درخواست بھی کرے گا۔ فوٹو : فائل

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے راجستھان رائلز کے مزید دو میچز کی تحقیقات شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ہی ٹیم یہ مقابلہ ہاری تھی۔ ان میں سے ایک میچ دہلی ڈیرڈیولز سے گذشتہ برس 29 اپریل کو ہوا جس پر پہلے ہی شکوک ظاہر کیے جا رہے تھے، اس میں 9 وکٹوں کی موجودگی میں بھی ناکام ٹیم آخری 2 اوورز میں 15 رنز نہیں بنا پائی تھی،دہلی کی اننگز میں امیت سنگھ نے 41 اور انکیت چھاون نے 31 رنز دیے تھے،دونوں ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ رواں ایونٹ میں 3 مئی کو راجستھان اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ بھی تحقیقات کی زد میں آ چکا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسرز نے مذکورہ میچ میں بھی سٹے بازوں کی مدد کی۔



انکیت نے3 اوورز میں28 رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔ دریں اثنا شری شانتھ کا جرم ثابت ہونے پر بھارتی بورڈ تاحیات پابندی لگانے کے ساتھ آئی سی سی سے ان کے ریکارڈز خارج کرنے کی درخواست کریگا، بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق پیسر کو ورلڈ کپ2011 اور ورلڈٹی ٹوئنٹی2007 کی فتوحات پر ملنے والے میڈلز اور مین آف دی میچ ایوارڈز بھی واپس کرنے کو کہا جائے گا، یاد رہے کہ اولمپکس میں بھی ڈوپنگ و ویگر غلط کاموں میں ملوث ایتھلیٹس کو ایسا ہی کرنا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں