پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد

پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارتی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو موثر جواب دیں گے، پاک ڈی جی ایم او


ویب ڈیسک August 17, 2018
پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارتی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو موثر جواب دیں گے، پاک ڈی جی ایم او (فوٹو: فائل)

پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 15 اور 16 اگست کو دن کی روشنی میں لیپا سیکٹر میں شہریوں کو ٹارگٹ کیا، 29 مئی کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید ہوئے، اس عرصے میں بھارتی فائرنگ سے 32 شہری زخمی بھی ہوئے، ایسی بھارتی کارروائیاں ایل او سی پر امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے لیکن بھارتی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو موثر جواب دیں گے۔

پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ بھارتی فورسز اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر تشویش سے آگاہ کیا اور بھارتی ہم منصب کو خبردار کیا کہ کوئی بھی اشتعال انگیز اقدام ایل او سی کے ماحول کو خراب کر سکتا ہے جواب میں بھارتی ڈی جی ایم او نے یقین دلایا ایسی کوئی حرکت نہیں ہو گی۔

دریں اثنا پاک ڈی جی ایم او نے ایل او سی کے ذریعے دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے اور کہا کہ پاکستانی فورسز نے ایل او سی پر دہشت گردوں کی موجودگی یا نقل و حرکت نہیں دیکھی اگر قابل عمل انٹیلی جنس ہے تو شیئر کی جائے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں