یو اے ای لیگ آسٹریلوی اسٹارز جلوہ گر نہیں ہوں گے
بگ بیش سے متصادم، حاضر سروس کھلاڑیوں کو این او سی نہیں ملے گا۔
آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوئنٹی 20 لیگ کا انعقاد رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا تاہم اس کا شیڈول آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے متصادم ہے، اس لیے کینگرو بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں پر یو اے ای لیگ میں شرکت پر پابندی لگائی جائے گی، اس طرح آسٹریلوی ہارڈ ہٹرز خلیجی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے، البتہ حال ہی میں بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر مچل جونسن کو استثنیٰ حاصل ہوسکتا ہے۔
اسی طرح بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک، ایک برس پابندی کے باعث فری لانسر بننے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اورنائب ڈیوڈ وارنر صحرا میں بھی ڈالرز کمانے کیلیے پہنچ سکتے ہیں، دونوں نے کینیڈا کی گلوبل لیگ میں بھی حصہ لیا تھا اور اب کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، اگرچہ ابھی تک دونوں ہی خاطر خواہ پرفارم نہیں کرپائے مگر انٹرنیشنل تجربہ اور نام ہونے کی وجہ سے انھیں یو اے ای لیگ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی ہے۔
یاد رہے کہ بگ بیش کے آفیشلز پہلے ہی واضح کرچکے کہ ان دونوں کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ ویسے بھی عام حالات میں بھی اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وانر بگ بیش کے دوران نیشنل ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔