ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی
اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی کے پی، سکھر ڈویژن، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان
آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، بالائی کے پی (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، میر پور خاص، سکھر ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ملتان، بہاولپور،پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، فیصل آباد ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان 25، خانپور 10،جھنگ 3،بہارلنگر3، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 31، چراٹ 12، پشاور 7، کاکول 6، دیر 3، کشمیر: گڑھی دوپٹہ13، مظفرآباد9، راولاکوٹ2، بلوچستان: بارکھان2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔