بینظیر کیس میں وڈیو بیان کی اجازت حاصل کرینگے مارک سیگل

پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل پاکستان نہیں آئیں گے, ایف آئی اے پراسیکیوٹر


Qaiser Sherazi May 21, 2013
پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل پاکستان نہیں آئیں گے, ایف آئی اے پراسیکیوٹر فوٹو : فائل

سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے امریکی صحافی گواہ مارک سیگل نے بطورگواہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بیان دینے کیلیے پاکستان آنے سے دوٹوک انداز میں انکارکر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایاکہ پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کے قتل کے بعد وہ(مارک سیگل) کیسے پاکستان آسکتے ہیں،ہم ان کا بیان وڈیوکانفرنس کے ذریعے ریکارڈکرائیں گے۔

انھوں نے بتایا مارک سیگل نے اس کیس میں بیان دینے پر باقاعدہ رضا مندی ظاہرکر دی ہے مگر ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل پاکستان نہیں آئیں گے مگر وڈوکانفرنس کے ذریعے کسی بھی ملک سے بیان دینے کیلیے تیار ہیں،یہ اجازت ہم عدالت سے حاصل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں