شب قدر آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملک کی سلامتی و استحکام ، مصائب و مشکلات سے نجات اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی. فوٹو: ائی این پی

شب قدر آج (بدھ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، شہر بھر کی مساجد میں چراغاں ہوگا، لیلۃالقدر کے حوالے سے شہر بھر کی مساجد میں خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں ملک کی سلامتی و استحکام ، مصائب و مشکلات سے نجات اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔


شب قدر کے خصوصی اجتماعات میں آئمہ و خطبا شب قدر کی اہمیت بیان کریں گے، نزول قرآن کے حوالے سے مساجد میں کانفرنس بھی منعقد ہوں گی، نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ، جامع بنوری ٹائون، کنزل الایمان، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد،جامع مسجد بادامی رنچھوڑ لائن، جناح مسجد برنس روڈ سمیت شہر کی دیگر مساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

علما نے لیلۃ القدر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رات اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ماہ رمضان کی طاق راتوں میں گناہوں کی مغفرت کی جاتی ہے، 27 ویں شب حضوراکرمؐؐ پوری رات عبادت کرتے تھے، ہمیں اس شب اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
Load Next Story