الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبرکوہوگی
الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 30 خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبرکوہوگی اورریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔
شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبرکو جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔