ہمایوں سعید عیدالضحیٰ پر ایک ساتھ 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے پر ناخوش

ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز ہونے سے شائقین تقسیم ہوجائیں گے جس سے بزنس میں فرق آئے گا، ہمایوں سعید


ویب ڈیسک August 17, 2018
تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے کا اثر فلموں کے بزنس پر پڑے گا اور یہی دکھ کی بات ہے، ہمایوں سعید فوٹو:فائل

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ عیدالضحیٰ پرایک ساتھ 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے سے خوش نہیں ہوں۔

عید الضحیٰ پر مقامی سینماؤں میں تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ہمایوں سعید اورفہد مصطفی کی ''جوانی پھر نہیں آنی2''، حمزہ علی عباسی کی''پرواز ہے جنون''اور فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم''لوڈ ویڈنگ''شامل ہیں۔

یہ تینوں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں جن کا انتظار شائقین بے چینی سے کر رہے ہیں تاہم ہمایوں سعید تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر خوش نہیں ہیں۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں دیئے گئےانٹرویو میں اپنی فلم ''جوانی پھر نہیں آنی2''کے حوالے سے بتایا کہ اس فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے فلم ''جوانی پھر نہیں آنی'' کی کہانی ختم ہوئی تھی، لیکن اس بار فلم میں پہلے سے زیادہ کامیڈی اور ڈراما شامل ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ''جوانی پھر نہیں آنی2''کی دھوم

ہمایوں سعید نے کہا کہ ایمانداری سے کہا جائے تو میں تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر خوش نہیں ہوں کیونکہ تینوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے کا اثر فلموں کے بزنس پر پڑے گا اور یہی دکھ کی بات ہے، لیکن اب جب کہ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں تو میں امید کرتا ہوں کہ یہ تینوں فلمیں شائقین کو پسند آئیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2' کا ٹریلرریلیز

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم''جوانی پھر نہیں آنی2''میں اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=10M-s6RjfLU

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں