غیرقانونی اسلحہ کیس راؤانوارکی ضمانت کے خلاف درخواست دائر

ملزم راؤ انوارکو ضمانت دینے سے مقدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، درخواست


ویب ڈیسک August 17, 2018
ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں اورگرفتارکرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں: فوٹو: فائل

سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارکے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے فیصل صدیقی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائرکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم راؤانوارکو ضمانت دینے سے مقدمات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے، سابق ایس ایس پی کی ضمانتوں پرمدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا۔

والد نے درخواست میں کہا کہ ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں اورگرفتارکرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورملزم راؤانوارکو گرفتار کرکے کے جیل منتقل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں