
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے فیصل صدیقی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم راؤانوارکو ضمانت دینے سے مقدمات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے، سابق ایس ایس پی کی ضمانتوں پرمدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا۔
والد نے درخواست میں کہا کہ ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں اورگرفتارکرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورملزم راؤانوارکو گرفتار کرکے کے جیل منتقل کیا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔