کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی

کراچی میں تیز بارشوں کا امکان موجود نہیں ہے تاہم ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 17, 2018
ٹھٹھہ، بدین، مٹھی اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

TOKYO, JAPAN: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے دوران ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارش کا ایک سسٹم اس وقت بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شمال مشرق میں موجود ہے جو آج سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ، بدین، مٹھی اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں مون سون کی پہلی بارش

عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم تیز بارشوں کا امکان موجود نہیں ہے، بارش کا سسٹم کراچی کے نیچے سے گزرے گا اور بعد ازاں بارش کا سسٹم سمندر میں چلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |