شہری پر تشدد رکن اسمبلی عمران شاہ کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد

ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے تک عمران شاہ کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی


ویب ڈیسک August 17, 2018
ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلہ تک عمران شاہ کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔ فوٹو : فائل

شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کا معاملہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شہری پرتشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمران شاہ کا معاملہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جب کہ کمیٹی کا فیصلہ آنے تک عمران شاہ کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔ پارٹی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی جو بھی تجاویز دے گی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے تاہم انہوں نے اپنی برطانوی شہریت چھوڑنے کی تاریخ بتانے کا معاملہ گول کردیا۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں