پیپلزپارٹی کی شکستگیلانی اور پرویزاشرف ذمے دارہیں ٹکٹ ہولڈرز

گیلانی حمزہ شہبازکوفنڈزدیتے رہے، پرویزاشرف کوپارٹی سے زیادہ اپنی فکر رہی،رہنماؤں کی تنقید

گیلانی حمزہ شہبازکوفنڈزدیتے رہے، پرویزاشرف کوپارٹی سے زیادہ اپنی فکر رہی،رہنماؤں کی تنقید فوٹو: فائل

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست پر پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا اور دونوں کو پارٹی کی تباہی کا ذمے دار قراردے دیا۔

جبکہ پیپلزپارٹی کاملک بھرمیں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تنظیم سازی کے لیے سینیٹراعتزاز احسن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی اورپیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمنظوراحمد وٹو کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پنجاب میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم مایوس نہیں ہیں اور مستقبل کے لیے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پیرکو بلاول ہاؤس میں صدرآصف علی زرداری کی صدارت میں انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے اور پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران عام انتخابات میں شکست کھانے والے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف پرشدید تنقید کی اور ان کو پارٹی کی تباہی کا ذمے دار قراردے دیا۔




اس موقع پرپیپلزپارٹی رہنما ؤں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وزارت عظمیٰ کے دور میں حمزہ شہباز کو تو فنڈز دیتے رہے لیکن پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کے لیے انکے پاس وقت نہیں ہوتا تھا اورراجا پرویزاشرف وزیراعظم بننے کے بعد صرف گجرخان کو ہی پورا پاکستان سمجھتے رہے اور انھیں پارٹی سے زیادہ اپنی فکر رہی جس کی وجہ سے آج پیپلز پارٹی کو یہ دن دیکھنا پڑے ہیں۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے منظوراحمد وٹو نے کہا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے دوران بہت بڑی دھاندلی ہوئی ہے اور ہم اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ثبوت بھی فراہم کر رہے ہیں۔
Load Next Story