چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے پینٹاگون

چین بحرالکاہل میں واقع امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی محکمہ دفاع


ویب ڈیسک August 17, 2018
پینٹاگون کے مطابق چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چینی افواج امریکی اور اتحادی افواج کی تنصیبات پر بم اور میزائل حملے کی اپنی استعداد کو بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کا ہدف بحرالکاہل میں موجود امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تین سال سے خصوصی تربیت حاصل کررہی ہے جب کہ بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور آتشی مواد لے جانے والے میزائل بنا رہا ہے جس کے لیے چین نے دفاعی بجٹ کو 190ارب ڈالر تک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خطے میں قائم امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |