اڈیالہ جیل میں مریم نواز کو ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری

جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک August 17, 2018
جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی، ذرائع

محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اور جبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا جس پر جیل حکام نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کابینہ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں