جعلی ووٹرنے ووٹ کس کودیا الیکشن کمیشن پھربھی بے بس ہوگا

جعلی ووٹر نے اپنا ووٹ کس امیدوار کے حق میں استعمال کیا اس کو ثابت کرنے کے ضمن میں بھی الیکشن کمیشن بے بس ہو گا۔


راؤ خالد May 21, 2013
جعلی ووٹر نے اپنا ووٹ کس امیدوار کے حق میں استعمال کیا اس کو ثابت کرنے کے ضمن میں بھی الیکشن کمیشن بے بس ہو گا۔. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنی ساکھ بچانے کے لیے آئے روز نئے نئے دعوے اور وعدے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

حالیہ دعوے کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا کی مدد سے بیلٹ پیپر کے کاؤنٹر فائل پر لگے انگوٹھے کے نشان سے جعلی ووٹرز کا سراغ لگائے گا ۔ اس دعویٰ پر عمل کی صورت میں الیکشن کمیشن جعلی ووٹرز تو پکڑنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن انتخابات کی شفافیت کو پھر بھی یقینی نہیں بنا پائے گا۔ جعلی ووٹر نے اپنا ووٹ کس امیدوار کے حق میں استعمال کیا اس کو ثابت کرنے کے ضمن میں بھی الیکشن کمیشن بے بس ہو گا۔ اس کاوش کیلئے الیکشن کمیشن کو نادرا کے مطالبے پر کمپیوٹرہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کیلیے 50 کروڑ دینا ہوں گے۔

اگرچہ الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹوں کی نشاندہی کے خواہشمند امیدواروں سے فی ووٹ دس سے پندرہ روپے چارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہو گا اگر امیدوار کو اس بات کا یقین ہو کہ جعلی ووٹروں کی نشاندہی سے نتائج کی حد تک ان کیساتھ ہونے والی دھاندلی کا کوئی ازالہ ہو پائے گا۔ قبل ازیں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے روز انتخابی مواد خصوصاً بیلٹ پیپرز کے غائب ہونے اور کچھ جگہوں پر عدم دستیاب ہونے کے حوالے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسروں اور انتخابی عملے سے ایک ایک بیلٹ پیپر کا حساب لے گا۔ اس عمل کی تکمیل اور تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن کو ایک معقول عرصہ درکار ہو گا۔ تا حال یہ تمام سامان اور اسٹیشنری ریٹرننگ افسران کے پاس ہی موجود ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |