کامیاب امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب
21مئی تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانیوالے کامیاب امیدواروں کی فہرست فوری طور پر طلب کرلی ہے۔
انتخابات کے بعد10دن کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانیوالے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل الیکشن شیر افگن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ1976 کی شق42کے تحت کامیاب امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے پاس21 مئی سے قبل انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں۔
اس لیے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز فوری طور پر اپنے اپنے صوبوں کے ریٹرننگ افسران سے انتخابی اخراجات بروقت جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست حاصل کرکے بھجوائیںتاکہ الیکشن کمیشن ان کے نام ' آفیشل گزٹ' میں شامل کرسکے۔