ایف بی آر نے شاہین ایئرلائن کا ہیڈآفس سیل کردیا

شاہین ایئرلائن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ کی نادہندہ ہے۔


ویب ڈیسک August 17, 2018
ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا،فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شاہین ایئرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا اور ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے شاہین ایئرلائن کا ہیڈ آفس کو سیل کردیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرلائن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ کی نادہندہ ہے جب کہ شاہین ائیرلائن سول ایوی ایشن کی بھی ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن پہلے ہی شاہین ائیرلائن کی تمام ملکی اور غیر ملکی فلائٹس پر پابندی عائد کرچکی ہے تاہم شاہین ائیرلائن کو صرف حج آپریشن کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |