لوٹ مار کیخلاف احتجاج سپر ہائی وے 10گھنٹے تک بلاک

ٹینکر نہ روکنے پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ،ڈرائیور سمیت 2زخمی.


Staff Reporter May 21, 2013
سپر ہائی اور ناردرن بائی پاس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں،پولیس کیخلاف نعرے بازی. فوٹو: فائل

JAKARTA: سپرہائی وے اور ناردرن بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور فائرنگ کے واقعات پر مشتعل افراد نے سیکڑوں آئل ٹینکرز اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر کے ہائی وے کو بلاک کر دیا ۔

مشتعل افراد نے ملزمان کی فائرنگ سے ٹینکر میں آگ لگ جانے کے بعد بھاری مالیت کے نقصان کا ذمے دار پولیس کو ٹھہرایا۔ احتجاج کے باعث سپر ہائی وے اور ناردرن بائی پاس پر 10 گھنٹے سے زائد ٹریفک معطل رہا اور دونوں مقامات پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ناردرن بائی پاس پر نامعلوم ملزمان نے آئل ٹینکر نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نہ صرف ڈرائیور عبدالرحیم سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔



بلکہ آئل ٹینکر میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی مذکورہ واقعے کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اراکین اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں و کلینروں نے پیرکو سپرہائی وے اور ناردرن بائی پاس پر سیکڑوں آئل ٹینکر اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو کھڑا کر کے روڈ بلاک کر دی۔ مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بھی مبینہ طور پر آئل ٹینکروں اور دیگر مال بردار گاڑیوں سے بھتہ طلب کیا جاتا ہے اور نہ دینے پر مختلف بہانوں سے انھیں تنگ کیا جاتا ہے تاہم پولیس افسران نے مذاکرات اور تحفظ فراہم کرنے کی یقینی دہانی کے بعد رات ساڑھے 11 بجے کے قریب ٹریفک کی روانی بحال کرادی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |