گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا مستعفی ہوگئے
الوداعی ملاقاتوں کے بعد اقبال ظفر جھگڑا کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق دور حکومت میں گورنر کے منصب پر فائز ہونے والے اقبال ظفر جھگڑا اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کرکے گورنرہاؤس سے رخصت ہوگئے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاؤس کے ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستعفی گورنر کا کہنا تھا کہ ہم نے میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور جمہوریت کے استحکام و مضبوطی میں اپنا کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے ضرب عضب آپریشن کا فیصلہ کیا، ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا جب کہ بے گھر افراد کی واپس ایک بڑا چیلنج تھا لیکن اب 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا نے آج ہی نومنتخب وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان سے عہدے کا حلف لیا ہے جب کہ چیئرمین تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کی منظوری دے دی ہے۔