بنوں پی کے 71 اورپی کے 72 کے 7 پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ کے بعد گنتی کاعمل جاری

پی کے 71 کے 4 اور پی کے 72 کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جاری ہے۔


ویب ڈیسک May 21, 2013
پی کے 71 کے 4 اور پی کے 72 کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں پی کے 71 اورپی کے 72 کے 7 حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا اور اب گنتی کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک حامد شاہ اور دیگر امید واروں کی درخواست پر پی کے 71 کے 4 اور پی کے 72 کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی، پی کے 71 میں عوامی نیشنل پارٹی کے تیمور باز اور پیپلز پارٹی کے فخر اعظم وزیر کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ پی کے 72 پر آزاد امید وار ملک شاہ محمد خان اور جے یوآئی کے سید حامد شاہ مد مقابل ہیں۔ دوبارہ پولنگ والے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں