راجا پرویز اشرف نے دھمکا کر فنڈز جاری کروائے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان

یہ سیاسی مہربانیاں ہیں جو فنڈز دے کر کی جاتی ہیں، بتایا جائے ترقیاتی فنڈز کس طرح تقسیم ہوتے ہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک May 21, 2013
یہ سیاسی مہربانیاں ہیں جو فنڈز دے کر کی جاتی ہیں، بتایا جائے ترقیاتی فنڈز کس طرح تقسیم ہوتے ہیں، چیف جسٹس. فوٹو فائل

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ راجا پرویز اشرف نے دھمکا کر فنڈز جاری کروائے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فنڈزاجرا کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے ترقیاتی فنڈز کس طرح تقسیم ہوتے ہیں، عوام کو پتہ ہونا چاہئے ان کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے، جواب میں اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لئے دھمکا کر 15 مارچ کو فنڈز کا اجرا کرایا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود آپ کیسے پیسے جاری کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مہربانیاں ہیں جو فنڈز دے کر کی جاتی ہیں، راجا پرویز اشرف نے بغیر کسی میرٹ کے فنڈز ایم پی ایز کو دیئے دیکھنا ہو گا حقیقیت میں کوئی ترقیاتی کام ہوا یا نہیں، جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے اربوں روپے کھا پی لیے گئے، عدالت نے سابق وزیراعظم کے اسپیشل سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں