کرپٹ مافیا نےپنکچرلگانے والوں کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کردیئے ڈی جی پاسپورٹ

کرپٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے 25 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا، ڈی جی پاسپورٹ

کرپٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے 25 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا، ڈی جی پاسپورٹ فوٹو فائل

پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کی سماعت کے موقع پر ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سائیکل کوپنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ جاری کردیئے۔


جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں بنچ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وزارت داخلہ کے کہنے پر سائیکل کو پنکچر لگانے والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دیا گیا، کرپٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے 25 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراء کے لیے زیر التوا تمام کیس نمٹا دیئے ہیں۔

ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ رحمان ملک ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دلانا چاہتے تھے اور پھر پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر ٹھیکہ بھی دیا گیا، لمینیشن پیپرز کا سائز اور موٹائی تو دیکھی گئی مگر دیگر فیچر نہیں دیکھے گئے، اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story