چین میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 55 لوگ ہلاک جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، لاکھوں افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر گئے جبکہ جنوبی اور مشرقی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔
سیلاب سے کاروبار متاثر اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے، شہروں کی گلیاں تالاب اور ندی نالوں کا منظرپیش کررہی ہیں ،سڑکوں پر ایک میٹر تک پانی جمع ہونے سے گاڑیاں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے جب کہ سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم حکام نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔