بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے لیے پولنگ آج ہوگی

بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار جام کمال قائد ایوان کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں


ویب ڈیسک August 17, 2018
بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار جام کمال قائد ایوان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں (فوٹو : فائل)

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین آج اپنے قائد ایوان کا چناؤ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے لیے بلوچستان اسمبلی میں پولنگ آج ہوگی جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی ووٹنگ کے ذریعے اپنے قائد ایوان کا چناؤ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر جام کمال اور متحدہ مجلس عمل و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار میر یونس زہری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان دونوں امیدواروں کے درمیان اس عہدے کے لیے مقابلہ ہوگا تاہم جام کمال قائد ایوان کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں