ہری پور بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک August 17, 2018
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو:فائل)

خیبر پختون خوا کے ضلع ہری پور میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں چک شاہ محمد کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں