توہین عدالت کیس سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے غیرمشروط معافی مانگ لی

راجا پرویز اشرف کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔


ویب ڈیسک May 21, 2013
راجا پرویز اشرف کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا خط لکھنے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رینٹل پاور پلانٹ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو لکھا خط واپس لے لیتے ہیں، راجا پرویز اشرف نےعدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں رینٹل پاورکیس کی تحقیقات کے لئے شیعب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی، خط میں سابق وزیراعظم نے لکھا تھا کہ رینٹل پاورکیس میں میرے خلاف پروپگینڈا کیا گیا، خود کو احتساب کے لے پیش کردیا، یقین ہے کہ رینٹل پاورکیس میں سرخرو ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں