عمران خان کو کل دوپہر تک اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا ڈاکٹرز

عمران خان نے اسپتال کے اندر 300 میٹر تک چہل قدمی کی، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک May 21, 2013
عمران خان نے اسپتال کے اندر 300 میٹر تک چہل قدمی کی، ڈاکٹرز. فوٹو:ایکسپریس نیوز

ڈاکٹرز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کل دوپہر تک اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان نے اسپتال کے اندر 300 میٹر تک چہل قدمی کی، اس دوران ان کو کمر میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کل دوپہر تک اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا، حادثے کے دو ہفتوں کے بعد عمران نے پہلی مرتبہ سپورٹ کے بغیر چہل قدمی کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی کے زخم بھر رہے ہیں، ریڈیالوجسٹ اور سرجنز نے ایکسرے رپورٹس کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ان کی مسلسل فزیوتھراپی کی جائے گی اور کمر کو سپورٹ دینے کے لئے انہیں ایک جیکٹ پہننا پڑے گی تاہم عمران خان کو مکمل صحت یابی کے لئے 6 سے 8 ہفتے درکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں