وزارت خزانہ نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 15 ارب روپے جاری کر دیئے
باقی ساڑھے 7 ارب روپے بھی جلد جاری کردئیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ حکام
ملک بھرپرمسلط بدترین لوڈشیڈنگ کوکنٹرول کرنے کے لیے وزارت خزانہ نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو15 ارب روپے جاری کردیئے۔
نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے گزشتہ روز بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کروزارت خزانہ کو فوری طورپر ساڑھے 22 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پروزارت خزانہ نے ابتدائی طورپر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 15 ارب روپے جاری کردئیے ہیں، وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ باقی ساڑھے 7 ارب روپے بھی جلد جاری کردئیے جائیں گے۔