ووٹرز کےانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نادرا کو 9 کروڑ روپے جاری

نگران وزیراعظم نے نادرا کو 10 روز میں نظام نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیراعظم نے نادرا کو 10 روز میں نظام نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو:فائل

نگران وزیراعظم نے بیلٹ پیپرزپرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے نادرا کو 9 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسونے بیلٹ پیپرزپرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے نادرا کو 9 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی، اس رقم سے بیلٹ پیپرز پرلگے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے ہارڈوئیر اورسافٹ وئیر خریدا جائے گا، نگران وزیراعظم نے نادرا کو 10 روز میں نظام نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نے نادرا کو فوری طور پر خصوصی سافٹ ویئر کی تیاری کی ہدایت کردی ہے جو 2 ہفتوں میں یومیہ ایک لاکھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے قابل ہوجائے گا اور اس کی استعداد کو بتدریج بڑھا کر 5لاکھ انگوٹھوں کی یومیہ تصدیق تک لایا جائے گا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story