اسپاٹ فکسنگ کیس بھارتی پولیس نے اداکار وندو دارا سنگھ کو گرفتار کرلیا

وندو سنگھ کو گزشتہ ہفتے ممبئی سے ہی گرفتار کئے گئے بُکی رمیش ویاس کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 21, 2013
پولیس کو وندو سنگھ کے بکیوں کے ساتھ قریبی رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بھارتی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں بالی وڈ اداکار وندو سنگھ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی کرائم برانچ پولیس نے وندو سنگھ کو ان کے فلیٹ سے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وندو سنگھ کے بکیوں کے ساتھ قریبی رابطوں کے شواہد ملے ہیں اسی لئے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وندو سنگھ کو گزشتہ ہفتے ممبئی سے ہی گرفتار کئے گئے بکی رمیش ویاس کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جو سنیل نامی ایک شخص سے رابطے میں تھا جبکہ سنیل بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے لئے کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وندو سنگھ کئی بھارتی فلموں میں اداکاری اور رئیلٹی شوز میں شرکت کرچکے ہیں، ان سے قبل بھی پولیس نے کئی بکیوں کو گرفتار کیا ہے تاہم وہ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں اس الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں