انتخابات میں 4کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹرزنے پولنگ میں حصہ لیا الیکشن کمیشن

مسلم لیگ (ن) کو ایک کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار، تحریک انصاف 76 لاکھ 79 ہزار جبکہ پیپلزپارٹی کو 68 لاکھ 55 ہزار ووٹ ملے۔


ویب ڈیسک May 21, 2013
ملک میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے191بہاولنگر میں 84.77 فیصد جبکہ سب سے کم فاٹا میں این اے42 11.57 فیصد رہا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کی مجموعی شرح 55 فیصد سے زائد رہی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 مئی ہونے والے عام انتخابات میں 4 کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹرزنے پولنگ میں حصہ لیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پولنگ کا ٹرن آؤٹ 55.02 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے ٹرن آؤٹ 55.26 فیصد رہا۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے191بہاولنگر میں 84.77 فیصد جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ فاٹا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے42 میں 11.57 فیصد رہا۔

انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ملے، ن لیگ کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار ہے، تحریک انصاف 76 لاکھ 79 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو 68 لاکھ 55 ہزار ووٹ ملے۔ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی جماعت کی حیثیت سے نمائندگی رکھنے والی متحدہ قومی موومنٹ کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ 58 لاکھ 20 ہزار ووٹرز نے آزاد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |