اسپاٹ فکسنگ کیسبھارتی سپریم کورٹ نےآئی پی ایل بند کرنےکی درخواست خارج کردی

بی سی سی آئی کرکٹ جیسے کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے میں حقیقی کردار ادا کرے، بھارتی سپریم کورٹ


ویب ڈیسک May 21, 2013
چند افراد کی وجہ سے آئی پی ایل پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، بھارتی سپریم کورٹ۔ فوٹو : فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد آئی پی ایل کے خاتمے کی درخواست خارج کرتے ہوئے بی سی سی آئی سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی گئی تھی کہ بڑھتی ہوئی اسپاٹ فکسنگ کوروکنے کے لئے آئی پی ایل پر پابندی عائد کردی جائے اور اس میں ملوث کھلاڑیوں کی نشاندہی کے لئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ 20 منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اسے خارج کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئی پی ایل کے کروڑوں مداح ہیں اس لئے چند افراد کی وجہ سے آئی پی ایل پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کرکٹ جیسے کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے میں حقیقی کردار ادا کرے اور دوہفتے میں اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں رپورٹ تیار کرکے پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |