ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف یوم احتجاج ملک بھر میں مظاہرے
مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمتی قراردادیں منظور، اقوام متحدہ تماشا دیکھنے کے بجائے ہالینڈ میں مقابلوں کا نوٹس لے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
لاہور پریس کلب کے باہر جے یو آئی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،مولانا محب النبی،مولانا عزیز الرحمن ثانی، حافظ اشرف گجر،جمال عبد الناصر ،محمد افضل خان، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، مولانا سلیم اللہ قادری، شاہد اسرار، حافظ عبد الواجد نے کی۔
مولانا محمد امجد نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے انھوں نے کہا کہ اقوم متحدہ تماشا دیکھنے کے بجائے قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کرے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی مذمتی قرار منظور کرے اور حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور ہالینڈ سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا وسیم اسلم نے ملتان میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کا اولین فریضہ ہے کہ وہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی روک تھام کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے رہنمائوں حبیب الرحمن اکبر اور مفتی غلام مصطفی فردوسی کی قیادت میں گول باغ گلگشت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جماعت الدعوۃ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پورے جنوبی پنجاب میں علما تحفظ حرمت رسولؐ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا، مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
ادھر مٹھی میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیر چوک مٹھی پر الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ہالینڈ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ مذہبی تنظیمیں اور شہری ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعے کے روز سراپا احتجاج بن گئے۔
مساجد میں علمائے کرام نے ہالینڈ کے اسلام دشمن رویہ اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ جمعے کو سارا دن احتجاجی مظاہرے و احتجاجی ریلیاں نکالی جاتی رہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تحریک لبیک نے گزشتہ روز شہر اور کینٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، شہر اور کینٹ میں 2 مقامات یہ مظاہرے کیے گئے، نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی تقاریر کی گئیں۔