لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا نواز شریف

خود مختارسرکاری اداروں میں گورننگ بورڈز قائم کرکے تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو تعینات کیا جائے گا، نواز شریف


ویب ڈیسک May 21, 2013
خواہش ہے کہ پاکستان دنیا میں محنت اور دیانت سے سربلندی حاصل کرے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل ْ

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کیا جائے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک کی معیشت اور توانائی کے بحران کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ نگراں وزیر بجلی و پانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان دنیا میں محنت اور دیانت سے سربلندی حاصل کرے۔ سابق حکومت کی ناہلی سے ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کا خاتمے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات وقت کی عین ضرورت ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر مربوط طریقے سے ملک کی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔ پی آئی اے، ریلوے ، او جی ڈی سی ایل، پاکستان اسٹیل ملز اور واپڈا سمیت تمام خود مختار سرکاری اداروں میں گورننگ بورڈز قائم کئے جائیں گے جن میں اس میدان کے تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ہنر مند افراد کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی جبکہ نوجوانوں کو بیروزگاری کے عذاب سے نکالنے کےلیے انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ناصرف خود بلکہ ان جیسے دیگر افراد کے لئے بھی راہیں ہموار کرسکیں، اس کے علاوہ غریب عوام کو ان کی اپنی چھت فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |