سعودی عرب میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 10 افراد گرفتار
گرفتار افراد میں 8 سعودی ، ایک لبنانی اور ایک ترک شہری شامل ہیں۔
سعودی عرب نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں گرفتار کیے گئے افراد سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی ميں ایران کیلئے جاسوسی کرنے والے مزید 10افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 8 سعودی ، ایک لبنانی اور ایک ترک شہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی سیکورٹی فورسسز نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں 16 سعودی، ایک ایرانی اور ایک لبنانی شامل تھا، تاہم تفتیش کے بعد لبنانی شہری کو رہا کردیا گیا تھا۔