افغانستان میں دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

ایساف کے ترجمان کے مطابق حملہ آور 50 تھے جب کہ لڑائی میں ایساف کے اہلکاروں نے حصہ نہیں لیا۔


AFP May 21, 2013
صوبہ حیرات میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک ڈيم کے نزدیک ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ ہرات میں زیر تعمیر ڈيم کے قریب ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، صوبہ ہلمند میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملہ کے بعد طالبان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ افغان حکام نے 26 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر 100 کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا جنہیں کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد پسپا کر دیا گیا۔ ایساف کے ترجمان کے مطابق حملہ آور 50 تھے تاہم لڑائی میں ایساف کے اہلکاروں نے حصہ نہیں لیا، ترجمان نے کہا کہ 4 سے 5 جنگجوں پر مبنی 10 ٹولیاں 5 پولیس چیک پوائنٹس پر حملہ آور ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |