اپنے کام سے مطمئن نہیںاچھے وقت کا انتظار ہے کترینہ

فلمی کیریئر میں بہت کامیابیاں ملی ہیں لیکن اچھا وقت ابھی آئے گا، کترینا


Net News August 15, 2012
فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے کام سے مطمئن نہیں۔کہتی ہیں ابھی بہترین کام نہیں کیا۔ وہ شادی کو ذاتی معاملہ قرار دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں کترینہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں سب اچھا ہے۔

زندگی میں برا وقت بھی آتا ہے لیکن ان کا یقین ہے کہ خدا جو کرتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلمی کیریئر میں انھیں بہت کامیابیاں ملی ہیں لیکن اچھا وقت ابھی آئے گا۔ ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں انھوں نے کہا وہ رومانٹک اور ایکشن کرداروں میں کامیاب ہیں لیکن رومانٹک کرداروں میں وہ ایک حد تک کامیاب ہیں۔ شادی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اٹھائیس سالہ کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے اگر سوال بار بار پوچھا جائے تو تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں