چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک August 18, 2018
عمران شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کے لیے معطل ہے: فوٹو: فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب کرلیا۔

عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں