1000 سی سی اور زائد کی گاڑیوں کو سی این جی فراہم کرنے پر پابندی عائد
سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو 1000 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں کو سی این جی فراہم کرنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔
اوگرا حکام نے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ہدایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان کو 1000 سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کو سی این جی فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جارہے ہیں جس کی خلاف ورزی کے مرتکب اسٹیشنز مالکان کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور ایسے اسٹیشنز کے لائسنس معطل کرکے انہیں سیل کردیا جائے گا تاہم پابندی کا اطلاق پبلک ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے 1000 سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کو سی این جی فراہم نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں فیصلے سے متعلق اقدام اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو اس قسم کے بڑے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔