جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

آصف زرداری کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے چیمبر میں سماعت کی۔


ویب ڈیسک August 18, 2018
آصف زرداری کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے چیمبر میں سماعت کی۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دی اور استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت پر آج ہی سماعت کی جائے۔ درخواست میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت گرفتار

پس منظر


ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے مالی سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جب کہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا ہے جن پر منی لانڈرنگ کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔