نوجوت سنگھ سدھو جنرل قمر جاوید باجوہ کے گرویدہ ہوگئے

نوجوت سنگھ سدھو جنرل باجوہ سے بغلگیر ہوگئے اور دونوں کچھ دیر تک کھڑے ہوکر گفتگو کرتے رہے


ویب ڈیسک August 18, 2018
نوجوت سنگھ سدھو جنرل باجوہ سے بغلگیر ہوگئے اور دونوں کچھ دیر تک کھڑے ہوکر گفتگو کرتے رہے فوٹو:سوشل میڈیا

نوجوت سنگھ سدھو ایک ملاقات میں ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گرویدہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تمام مہمانوں سے فرداً فرداً ملے اور مصافحہ کیا۔ جب آرمی چیف نوجوت سنگھ سدھو کے پاس پہنچے تو وہ مصافحہ پر اکتفا کرنے کی بجائے جنرل باجوہ سے بغلگیر ہوگئے اور دونوں کچھ دیر تک کھڑے ہوکر گفتگو کرتے رہے۔


کیمرے سے دور ہونے کے باعث ان کی گفتگو میڈیا کو سنائی نہیں دی تاہم بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سدھو نے بتایا کہ ان کی آرمی چیف سے کیا بات ہوئی۔

یہ پڑھیں: سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت مہنگی پڑ گئی

نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ باجوہ صاحب نے ان کی آمد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، آرمی چیف سے خوشگوار انداز میں پنجابی میں بات کی، انہیں بتایا کہ گرو نانک، پنجہ صاحب جانے کا ارادہ ہے۔

سدھو نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ صاحب کو اگلے سال بابا گرونانک کی 550 ویں تقریبات میں شرکت کی خواہش بھی ظاہر کی کہ میں وزیر اعلی بھارتی پنجاب سمیت ایک چھوٹا سا وفد لانا چاہتا ہوں، باجوہ صاحب نے کہا جتنے لوگ مرضی آنا چاہیں آجائیں اور شرکت کریں، پاکستانی محبت کرنے والے امن پسند ہیں آپ کا ہر جگہ استقبال کریں گے، پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے انداز میں بات چیت میرے دل کو بہت پسند آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں