نگراں کابینہ سبکدوش عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو بھی ہٹادیا گیا


ویب ڈیسک August 18, 2018
عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد نگراں کابینہ سبکدوش ہوگئی فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم و کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نگراں حکومت بھی ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ اعظم خان کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔